چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادکائنات اظہر خان نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور ٹریفک مینجمنٹ، انفورسمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک ڈسپلن کا فروغ،بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ان کاکہناتھا کہ لین وائلیشن، ون وے کی خلاف ورزی، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، سیٹ بیلٹ کی پابندی، غیر نمونہ و غیر قانونی نمبر پلیٹس، کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف سخت اور مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔تمام زونل افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر اور جانچی جائے گی۔



