ونگو–ساکری روڈ پرریت کے ٹیلے،راستہ بند ہونے سے سیکڑوں دیہات کے مکین شدیدمشکلات کاشکار

تھرپارکر (رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ونگو سے ساکری جانے والی سڑک پر گاہ خرچ سے آگے متعدد مقامات پر ہر کلومیٹر کے فاصلے پر ریت کے بڑے بڑے ٹیلے جمع ہونے کے باعث راستہ تقریباً بند ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں دیہاتوں کے رہائشی شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق سڑک پر ریت جمع ہونے سے گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جبکہ ہنگامی حالات میں مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچانا بھی انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد افراد روزمرہ سفر، کاروباری سرگرمیوں اور تعلیمی مقاصد کے لیے اسی سڑک پر انحصار کرتے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک سے ریت ہٹا کر آمد و رفت بحال کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات اور تکالیف سے بچایا جا سکے۔ مقامی افراد کے مطابق صورتحال ہنگامی نوعیت اختیار کر چکی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں امدادی کارروائیوں میں بھی شدید رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button