سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے کا ہوگیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا ایک ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 377 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 100 روپے کی ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button