اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ میں رابطہ، تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جبکہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔



