پاکستانی تھیٹر کے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی تھیٹر کے سینئر فنکار اور معروف کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی خبر سے شوبز اور تھیٹر حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
اہل خانہ کے مطابق آصف اقبال کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور اپنے فنی کیریئر کے دوران لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ کامیڈی کے منفرد انداز اور برجستہ اداکاری کے باعث تھیٹر شائقین میں خاصی مقبولیت رکھتے تھے۔
انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ ان کی اچانک وفات پر شوبز حلقوں اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔



