کوٹ غلام محمد کے نواحی گاؤں میں منشیات نے ایک اور گھر اجاڑ دیا،بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

میرپورخاص (شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)کوٹ غلام محمد کے نواحی گاؤں میں منشیات نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔

کوٹ غلام محمد کے قریب نواحی گاؤں چوبیس میل موری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر آئس کے نشے کے عادی شخص نے صرف ایک سو روپے نہ دینے پر اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم علی محمد نے اپنے بھائی راشد سے رقم کا مطالبہ کیا، انکار پر طیش میں آکر کوڈر کئی کے وار کر کے راشد کو شدید زخمی کر دیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوٹ غلام محمد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button