سونم کپور کا ایشوریا رائے کو “آنٹی” کہنے والا پرانا بیان دوبارہ وائرل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا 2009ء میں دیا گیا ایک متنازع بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ ایشوریا رائے کو آنٹی قرار دیا تھا۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب سونم کپور نے ایک بین الاقوامی بیوٹی برانڈ کی سفیر کے طور پر ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی، تاہم سونم کے آنٹی کہنے سے متعلق بیان کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، لیکن اس کے وائرل ہونے کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونم کے نام سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ایشوریا آنٹی ہیں، اس وقت ایشوریا رائے کی عمر 36 سال تھی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور سونم پر عمر کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔

بعد ازاں سونم کپور نے ایک انٹرویو میں اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایشوریا رائے نے میرے والد انیل کپور کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، اس لیے میں انہیں احتراماً آنٹی کہتی ہوں۔

 ان کا کہنا ہے کہ یہ لفظ کسی توہین یا عمر پر تنقید کے لیے نہیں بلکہ خاندانی اور روایتی احترام کے تناظر میں استعمال کیا گیا تھا۔

تاہم تنازع بڑھنے پر سونم کپور نے بعد میں اس بیان سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ سب افواہیں ہیں، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، ایشوریا رائے ایک بڑی اسٹار ہیں اور میں ہمیشہ ان سے احترام کے ساتھ مخاطب ہوتی ہوں، میں انہیں کبھی آنٹی نہیں کہوں گی۔

دوسری جانب ایشوریا رائے بچن نے اس معاملے پر کبھی عوامی طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، تاہم بھارتی میڈیا میں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ اس بیان سے خوش نہیں تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button