ٹھٹھہ اور مکلی کی مختلف برادریوں کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیرِ مملکت، مواصلات کے بارے میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ٹھٹہ و سجاول اضلاع کی سیاست پر چھائے ہوئے شیرازی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاسی رہنما سید ایاز علی شاہ شیرازی کی سیاسی و سماجی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
گزشتہ رات ٹھٹھہ کی مختلف برادریوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا
ٹھٹہ شہر کے اسلام پور محلے سے تعلق رکھنے والی سونی منڈی میمن برادری کے نوجوان اور سرگرم سماجی رہنما ماما ایاز سونی منڈی کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں اعزازیہ دیا گیا، جس میں اسلام پور محلے کی میمن برادری، سید برادری کے ساتھ کھتری اور چھاپائی برادری سمیت مختلف برادریوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہیں لونگیوں اور اجرکوں کے تحائف پیش کیے۔
اس موقع پر پرویز احمد میمن، نیاز احمد میمن، ڈاکٹر کلیم سبزپوش، ڈاکٹر سید اقبال شاہ، نیاز کھتری، سلیم باغی قریشی سمیت محلے کے مختلف معززین موجود تھے۔
دوسری جانب ٹھٹھہ کے ہیڈکوارٹر مکلی میں مختلف برادریوں کی جانب سے، جس میں شیخ برادری کے معزز علی حسن شیخ کی طرف سے مکلی کے بھٹی اسٹاپ پر دیے گئے اعزازئے میں پہنچنے پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں بوسکی کا پٹکہ باندھنے کے ساتھ ساتھ سندھی لونگیاں اور اجرکیں بھی پہنائی گئیں۔
جبکہ مکلی میں مختیار سولنگی کی جانب سے بھی سید ایاز علی شاہ شیرازی کے مان میں ایک اعزازیہ دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین جن میں ارباب علی حسن ہنگورجو، رسول بخش تھیم، ارباب عبدالغنی ہنگورجو سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے عوام کی جانب سے دی جانے والی عزت اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا



