پاکستان ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک)کیسل ایونیو میں کھیلے گئے ٹی20 سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں ائرلینڈ ویمن ٹیم  نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے ہدف کو آئرلینڈ نے 19.1 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کی ہیرو ربیکا اسٹوکیل رہیں جنہوں نے ناقابل شکست 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکے لگائے۔

اوپنر ایمی ہنٹر نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جس نے آئرلینڈ کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی بولنگ دباؤ برقرار رکھنے میں ناکام رہی، جس کے باعث آئرلینڈ نے ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔

اس فتح کے ساتھ آئرلینڈ نے ٹی20 سہ فریقی سیریز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان کو اہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Back to top button