بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ مینز، ویمنز ٹرافیاں جلد حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کی مینز اینڈ ویمنز کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی مینز اور ویمنز دونوں ٹرافیاں اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور وہ کہیں نہیں جا رہیں۔

گزشتہ برس بھارتی مینز ٹیم نے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جبکہ گزشتہ اتوار بھارتی ویمن ٹیم نے بھی کامیابی کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی۔

دونوں ٹرافیاں اب بھی اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے پاس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافیاں حاصل کرنے کے لیے بھارت کو رضامندی ظاہر کرنا ہوگی جبکہ دونوں ٹرافیاں اے سی سی کے صدر محسن نقوی ہی دیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کا ایک بیان سامنے آیا تھا کہ ایشیا کپ کی دونوں ٹرافیاں ایک دن ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر ضرور پہنچیں گی، تاہم ٹرافیوں کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی۔

مزید خبریں

Back to top button