رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔
اداکارہ نے پاؤں کے نشان کی ایک تصویر شیئر کی جس پر ’’ویلکم بے بی گرل‘‘ لکھا ہوا تھا۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 19 اپریل 2026 کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔ جس کے ساتھ جوڑے نے یہ انکشاف کیا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
حال ہی میں، دعا کی سالگرہ کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے ایک دلکش تصویر شیئر کی تھی۔ کیپشن میں لکھا ہے کہ بے بی دعا اور ہمارے دل مزید بڑے ہو رہے ہیں! آپ کی دعاؤں کا شکریہ
دیپیکا اور رنویر 2024 میں اپنی پہلی بیٹی دعا کی ولادت کے ساتھ پہلی بار والدین بنے تھے، دعا اب ایک ننھی بہن کی بڑی بہن بن گئی ہے، اور اس جوڑے کے لیے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔



