جینیفر وِنگٹ اور ولیم اشمائل کی دیسی شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ دیسی ویڈنگ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

جینیفر وِنگٹ نے اپنے دیرینہ ساتھی ولیم اشمائل سے 16 جولائی کو برطانیہ کے ویلز کے علاقے ویسٹ ویلز میں مسیحی انداز میں شادی کی تھی، تاہم اب اس جوڑی نے بھارتی شہر گوا میں ایک بار پھر دیسی انداز میں شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔

اداکارہ کی گوا میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی اندرونی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Thakur (@abhishek_thakurt)

ویڈیوز میں جینیفر وِنگٹ اپنے دوستوں کے ساتھ بھرپور انداز میں جشن مناتی اور بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں وہ ولیم کو ڈانس کے دوران دیسی انداز میں ٹھمکے لگانا سکھاتی نظر آتی ہیں، جس کے بعد دونوں ایک ساتھ رقص کرتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں جینیفر اپنی قریبی دوست جینیلیا دیشمکھ کو گلے لگاتے اور گرم جوشی سے ان کا استقبال کرتے دکھائی دیں۔

واضح رہے کہ جینیفر وِنگٹ کی یہ دوسری شادی ہے، جبکہ اس سے قبل انہوں نے ٹیلی ویژن اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کر چکی ہیں، دونوں نومبر 2014ء میں علیحدہ ہو گئے تھے اور 2016ء میں ان کی طلاق کا قانونی عمل مکمل ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button