خواجہ سعدرفیق نے ملک کے اندر بھی سمجھوتہ کرنےکامشورہ دیدیا
خواجہ سعدرفیق نے ملک کے اندر بھی سمجھوتہ کرنےکامشورہ دیدیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بیرونی سطح پر امریکا اور ایران جیسے ممالک کے معاملات ٹھیک کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے تو ہم اپنے اندرونی حالات کی بہتری اور سیاسی استحکام کے لیے آپس میں سمجھوتہ کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت غریب عوام شدید ترین مشکلات اور معاشی بحران سے دوچار ہیں اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ملک کے اندرونی معاملات کو فی الفور بہتر کیا جائے اور سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لایا جائے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے واضح کیا کہ ہمیں مل بیٹھ کر آپس کی لڑائی کم سے کم کرنے کی اشد ضرورت ہے، جو کوئی بھی پاکستان کے آئین، قانون اور ترانے کا احترام کرتا ہے، اس کے ساتھ بات چیت اور سمجھوتہ ہونا چاہیے، کیونکہ ملک کو جوڑ کر ہی تمام ادھورے کام مکمل کیے جا سکتے ہیں۔



