ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی مویشی منڈی میں سہولیات کی چیکنگ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی مویشی منڈی میں سہولیات کی چیکنگ، انہوں نے مقامی مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور منڈی کے داخلی و خارجی راستوں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، لائٹنگ کے انتظامات اور سیکیورٹی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے منڈی میں ڈیوٹی پر مامور عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر خریداروں اور بیوپاریوں کے لیے سایہ دار جگہوں اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو حکم دیا کہ منڈی کی طرف آنے والے تمام راستوں اور روٹس پر مٹی اور دھول مٹی سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا بیوپاریوں سے زائد فیسیں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صفائی کے نظام کو مثالی بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو متحرک رہنے کا حکم دیا گیا۔ احمد سلیم چشتی نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید قرباں کے اختتام تک مویشی منڈی میں سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button