دیپال پور:محنت کش کے گھر میں آتشزدگی مال مویشی اور گھریلو سامان جل کر خاکستر

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)نواحی گاؤں پوران تیجیکا میں محنت کش محمد امانت جوئیہ کے گھر پراسرار آتشزدگی کے نتیجہ میں متعدد مال مویشی گندم اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی متاثرہ شخص کا کہنا ہے ساری عمر کی جمع پونجی سے محروم ہوگیا ہوں مخیئر حضرات اور حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ مالی مدد کی جائے۔



