باپ کو مارنے کیلئے اے آئی سے زہر بنانے کا طریقہ پوچھنے طالبعلم بہاولپور سے پکڑاگیا

آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیکل منگوا کر زہر تیار کرنے کا انکشاف

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں مصنوعی ذہانت کے مبینہ غلط استعمال کا تشویشناک واقعہ سامنے آگیا، این سی سی آئی اے پنجاب نے باپ کو زہر دینے کی کوشش کرنے والے 17 سالہ طالب علم کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے پنجاب نے ڈائریکٹر حسام بن اقبال کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مبینہ طور پر انکشاف ہوا کہ نوجوان کرائم ڈراما ’بریکنگ بیڈ‘ سے متاثر تھا اور اس نے گھر میں کیمیکل تیار کرنے کے لیے ایک مبینہ لیبارٹری بھی قائم کر رکھی تھی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کرنے کی کوشش کی۔ والد کو پہلی مرتبہ زہر دینے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد نوجوان نے مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت سے دوبارہ رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق کارروائی بیرون ملک سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ واقعے نے کم عمر افراد کی آن لائن سرگرمیوں، مصنوعی ذہانت کے ممکنہ غلط استعمال اور خطرناک معلومات تک رسائی کے حوالے سے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button