شادی شدہ خاتون قتل کیس میں بڑا ایکشن، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)رتہ امرال پولیس نے شادی شدہ خاتون کے قتل اور اس کے بھائی کے اغوا کے مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کے ایک اور مبینہ ساتھی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے عمل میں لائی گئی، جبکہ مقدمے کے مرکزی ملزم کو اس سے قبل ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ایس پی راول بیدار بخت گوندل کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور اسے شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔



