سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، 10 اکتوبر تک ویکسین کے بغیر سفر کی اجازت

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)حج، عمرہ اور ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کردیا گیا ہے، 10 اکتوبر 2026 تک ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے ویکسینیشن سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق 10 اکتوبر 2026 رات 10 بجے کے بعد کراچی ایئرپورٹ سے ویکسینیشن کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں ویکسینیشن کی سہولت بدستور دستیاب رہے گی، جبکہ 10 اکتوبر سے ایمرجنسی ویکسینیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

سعودی حکام کے مطابق مسافروں کیلئے سفر کی تاریخ سے کم از کم 10 روز قبل ویکسینیشن کرانا ضروری ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button