ایشین گیمز میں بھارت سے سامنا ہوا تو بھرپور مقابلہ کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کل ایشین گیمز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی، جہاں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن سکواڈ میدان میں اتارا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے بتایا کہ ایشین گیمز کے لیے قومی سکواڈ کا انتخاب تقریباً 5 ماہ قبل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب ٹیم اچھی ہے اور جاپان کی کنڈیشنز سازگار رہیں تو قومی ٹیم کی بیٹنگ مزید مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

ہیڈ کوچ نے سلمان مرزا کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 3 روز سے کراچی میں موجود ہیں، جبکہ شاہنواز دہانی کے ساتھ وہ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔

مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، تاہم اگر ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوا تو قومی ٹیم بھرپور مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، تاہم ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان دنیا کی چوتھی یا پانچویں بہترین ٹیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button