عوامی وسائل سے غفلت پر سوال ہوگا، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب اللہ پاک کسی کو ذمہ داری عطا کرتے ہیں تو خلقِ خدا کے لیے وسائل استعمال ہونے چاہئیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل کے استعمال میں غفلت برتنے پر سوال ہوگا، ذمہ داری صرف عہدہ سنبھالنے کا نام نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا تقاضا بھی کرتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے سہیل آفریدی کو ’’خوابِ غفلت‘‘ سے جگانے کے لیے ایک مختصر ڈاکومینٹری بھی شیئر کردی، جس کے ذریعے انہوں نے خیبر پختونخوا میں حکومتی کارکردگی اور عوامی وسائل کے استعمال سے متعلق اپنا مؤقف اجاگر کیا۔

مزید خبریں

Back to top button