پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی اومسک ریجن کے نائب چیئرمین سے ملاقات

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اومسک ریجن کے نائب چیئرمین اور روسی حکومت میں اومسک کے نمائندے آندرے شپیلینکو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران آندرے شپیلینکو نے اومسک ریجن کی معاشی اور سرمایہ کاری کی صلاحیتوں پر جامع بریفنگ دی، اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے خاص طور پر ایسے شعبہ جات کی نشاندہی کی جہاں پاکستان اور اومسک ریجن کے درمیان مشترکہ منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر آندرے شپیلینکو نے اومسک ریجن کے گورنر کی جانب سے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو باضابطہ دعوت بھی پیش کی، جس میں انہیں اومسک کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔

ملاقات میں دونوں جانب سے اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button