جونیئرایشیا کپ میں گرین شرٹس کادھماکہ،ملائیشیا کو چاروں شانے چت کردیا،سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوالالمپور (جانو ڈاٹ پی کے) مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پول بی کے اہم میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ابتدا میں مشکلات کا سامنا کیا، تاہم قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور میزبان ٹیم کے دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

میچ کے 9ویں منٹ میں ملائیشیا کے محمد صالحی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد پاکستان نے مقابلے میں واپسی کے لیے بھرپور حملے شروع کیے۔

دوسرے ہاف میں پاکستان جونیئر ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور یکے بعد دیگرے گول کرتے ہوئے ملائیشیا کی برتری ختم کردی۔ قومی کھلاڑیوں نے بہترین تال میل، تیز رفتار حملوں اور مضبوط دفاع کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے شاندار کارکردگی کے بعد میچ 5-2 سے اپنے نام کیا اور جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

قومی ٹیم کی اس کامیابی کو ایشیا کپ میں پاکستان کی مہم کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیمی فائنل میں بھی شائقین کو گرین شرٹس سے ایک اور شاندار کارکردگی کی امید ہے۔

مزید خبریں

Back to top button