یو ایس اوپن میں فتح سے پہلے دل جیت لیا، اینڈریوا کی زخمی حریف کیلئے شاندار مثال

نیویارک (جانو ڈاٹ پی کے) یو ایس اوپن 2026 میں روسی ٹینس اسٹار میرا اینڈریوا نے شاندار کھیل کے ساتھ ساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھی مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

19 سالہ میرا اینڈریوا نے چوتھے راؤنڈ میں آسٹریا کی انستاسیا پوتاپووا کو 5-7، 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

مقابلے کے آخری سیٹ میں اینڈریوا 3-5 کی برتری پر تھیں کہ پوتاپووا ایک شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران گر گئیں اور بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث کورٹ پر بیٹھ گئیں۔

حریف کھلاڑی کو تکلیف میں دیکھ کر اینڈریوا فوراً نیٹ پار کرکے ان کے پاس پہنچیں۔ انہوں نے پوتاپووا کو سہارا دے کر کھڑا کیا اور طبی امداد کے لیے برف بھی منگوائی۔

پوتاپووا نے گھٹنے پر پٹی باندھنے کے بعد میچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، تاہم انجری کے باعث وہ مزید کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکیں۔ اینڈریوا کے آخری شاٹ کو واپس کرنے کی کوشش بھی پوتاپووا نے نہیں کی، یوں اینڈریوا نے میچ اپنے نام کرلیا۔

میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ فتح کے باوجود اینڈریوا کا زخمی حریف کے لیے فوراً مدد کو پہنچنا ٹینس کورٹ پر کھیل سے بڑھ کر انسانی جذبے کی خوبصورت مثال بن گیا۔

اینڈریوا نے بعد ازاں بتایا کہ وہ بچپن سے پوتاپووا کو اپنا آئیڈیل سمجھتی رہی ہیں اور انہیں 2016 میں پوتاپووا کی جونیئر ومبلڈن کامیابی بھی یاد ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان وقت کے ساتھ مضبوط دوستی بھی قائم ہوچکی ہے، جس نے اس مقابلے کے جذباتی لمحات کو مزید خاص بنا دیا۔

مزید خبریں

Back to top button