فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کے لیے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا، جبکہ رنرز اپ ٹیم 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز جبکہ چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔
فیفا کے مطابق پانچویں سے آٹھویں پوزیشن تک آنے والی ہر ٹیم کو 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز ملیں گے، جبکہ نویں سے سولہویں نمبر تک رہنے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔
اسی طرح 17 ویں سے 32 ویں پوزیشن تک آنے والی ہر ٹیم کے حصے میں ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے امریکہ ، میکسیکو، کینیڈا میں ہوگا۔



