کلوئی میں ڈینگی کا حملہ،68 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر جاں بحق، متعدد دیہات میں سینکڑوں کیسز رپورٹ

مٹھی (میندھرو کاجھروی) تھرپارکر کے علاقے کلوئی کے گاؤں گرڑاباہ میں ڈینگی بخار کے باعث 68 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر عبدالہادی ولد محمد سلیمان نھڑیو انتقال کرگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں حیدرآباد سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے متوفی کے ورثاء نے منتخب نمائندوں اور محکمہ صحت پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علائقے میں بروقت اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق محکمہ صحت اپنی استطاعت کے مطابق علاج اور مچھر مار اسپرے کر رہا ہے تاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جبکہ حالیہ شدید گرمی کے باعث تھرپارکر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کلوئی تحصیل کے تین دیہات گرڑاباہ، سیڈیو اور پدھریو میں تقریباً 200 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن مین کچھ صحتمند ہوئے ہیں کچھ ایڈمنٹ ہیں ۔ کئی مریض گھروں پر زیر علاج ہیں جبکہ کچھ کو پلیٹ لیٹس (وائٹ سیلز) کی کمی کے باعث مٹھی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے صورتحال تمام بگڑی ہوئے ہیں اس ضمن میں علائقہ مکینوں نے منتخب اراکیں سمیت ھیلتھ انتظامیہ پر برھمی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جن کو ووٹ دیتے ہیں وہ بہے ہماری مدد کرنے کے لیئے تیار نہیں اس مہنگائی کے دور میں ہماری منتخب نمائنداں کو چاہے کہ ہمارے علائقوں کے مریضوں کی مدد کریں اور جو غریب ہیں انہوں کو علاج کے لیئے محکمہ ھیلتھ کو کہیں مگر افسوس کی بات ہے ہمارا کوئی نہیں دوسرے جانب کچھ دن قبل اس گاوں مین تیز بخار ڈینگی کی وجہ سے 2سالہ کا بچہ فوت ہوگیا تہا۔



