تھرپارکر میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے دفتر سے شروع ہو کر کشمیر چوک مٹھی تک پہنچی، جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کر کے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں عبدالماجد، میر محمد بلیدی اور عبدالسبحان سمیجو نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو مکمل طور پر ختم کرے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button