لاڑکانہ میں یومِ مزدور پر مہنگائی کے خلاف احتجاج، خودسوزی کی کوشش ناکام

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بڑے اضافے کے خلاف چنگچی رکشہ یونین کی جانب سے ڈرائیورز نے باغ جناح چوک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ میونسپل کارپوریشن لیبر یونین اور پیپلز لیبر یونین نے بھی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا، احتجاج کے دوران ایک مزدور نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم قریب موجود مظاہرین نے پیٹرول سے بھری بوتل چھین کر اسے بچا لیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے مزدور طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے. تمام مزدور یونینز نے شکاگو کے شہدائے مزدور کو سرخ سلام بھی پیش کیا.

مزید خبریں

Back to top button