سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدارت ‘معرکہ حق’ کاایک سال مکمل ہونے پرگورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں مرکزی تقریب

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدارت ‘معرکہ حق’ کا ایک سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں مرکزی تقریب کا انعقاد، ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں ‘معرکہ حق’ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریبات جاری ہیں جبکہ مرکزی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں ‘معرکہ حق’ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے کہا کہ "معرکہ حق” ہماری دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، اور ہمارے شہداء و غازیوں کی قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اس موقع مختلف سکولوں کے طلباء نے مسلح افواج کی بہادری اور شاندار کامیابی پر پرجوش تقاریر کیں اور اس امر کا ارادہ کیا کہ پاکستان کی پاک افواج دنیا کی بہادر ترین افواج ہیں جو کسی بھی دشمن کو زیر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

مزید خبریں

Back to top button