کراچی میں تھری محنت کش قتل، ورثاء کا انصاف کے لیے احتجاج

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی\جانوڈاٹ پی کے) تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے محنت کش ونہیو ولد ہوندو سمیجو، جو کراچی میں مزدوری کر کے اپنے گھر کا گزارہ چلاتے تھے، فائرنگ کے ایک واقعے میں قتل کر دیے گئے۔ مقتول سابق ریٹائرڈ فوجی تھے اور کراچی میں کار ٹیکسی چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد لاش کو چھيپا رضاکاروں نے ناظم آباد میں واقع عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ مقتول کے ساتھیوں اور سماجی کارکنوں نے ان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورثاء اور تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو فوری معاوضہ فراہم کیا جائے اور خاندان کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے۔ اس سلسلے میں تھرپارکر اور عمرکوٹ کے منتخب نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے آگے آئیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button