سجاول کے گاؤں سعیدانو میں افسوسناک واقعہ، 2 نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے ساحلی علاقے جاتی کے نواحی گاؤں سعیدانو میں دو نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شہریار اور علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوان نہانے کے دوران تالاب کے گہرے پانی میں چلے گئے، جس کے باعث وہ ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں لاشیں تالاب سے نکال لیں۔



