ماتلی میں کیروسین آئل ڈپو سیل، اوگرا نرخوں کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بے نقاب

ماتلی (رپورٹ  ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے) ماتلی شہر کے مین بازار میں گنجان آبادی کے درمیان واقع مٹی کے تیل (کیروسین آئل) کے ایک ڈپو میں اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی، جس پر اسسٹنٹ مختیارکار محمد اشرف رستمانی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مٹی کے تیل کے ڈپو کو سیل کر دیا، ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مذکورہ مقام پر مٹی کے تیل (کیروسین آئل) کی مبینہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اوگرا ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد قیمت پر فروخت جاری تھی جبکہ موقع پر معائنے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈپو میں آگ بجھانے کے آلات (فائر سیفٹی ایکوپمنٹ) موجود نہیں تھے اور ایس او پیز پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ موجود تھا، اسسٹنٹ مختیارکار محمد اشرف رستمانی نے موقع پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ مٹی کے تیل کے ڈپو کو فوری طور پر سیل کر دیا اور متعلقہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماتلی شہر سمیت تمام تجارتی مراکز میں اوگرا نرخ نامے اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے، رپورٹ: اے۔ایم۔گدی ۔

مزید خبریں

Back to top button