ننگرپارکر میں مویشی چوری کے واقعات، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار، متاثرین کا احتجاج

ننگرپارکر (ميندھرو کاجھروی) تعلقہ ننگرپارکر کے گاؤں گونگڑی میں چار سے پانچ روز قبل مویشی چوری کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے، جہاں گاؤں اوڀر درس کی ویری اور اولھ درس کی ویری سے دو بکریاں اور ریڑھی مال چوری ہونے کی اطلاع ہے۔ متاثرہ افراد کے مطابق چوری میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے، جبکہ بھاگیا کل سے تھانہ ننگرپارکر میں موجود ہیں، اس کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ شکایت کنندگان نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان میں میمیوں کھوسو ولد اٹل خان اور مشیو ولد لال خان کھوسو شامل ہیں، جو گاؤں گونگڑی کے رہائشی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان غریب درس فقیر خاندانوں کا مال لے گئے، مگر پولیس بااثر افراد کے دباؤ پر کارروائی نہیں کر رہی۔ دیہاتیوں کے مطابق ملزمان ایک جاگیردار وڈیرے کے قریبی لوگ ہیں، جس کے باعث ایس ایچ او کو ایف آئی آر درج کرنے سے روکا گیا ہے۔ متاثرہ افراد جیئو ولد لکھاڈنو اور شریف علی ولد سونہارو درس نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مقدمہ درج کرکے چوری شدہ مال واپس دلایا جائے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button