دیپالپور میں اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار

دیپالپور(وسیم احمد غوری/تحصیل رپورٹر/جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ کی کرایوں میں اوور چارجنگ پر کارروائی، 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار، انہوں نے شہر کے جنرل بس اسٹینڈ میں کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں گاڑیوں کی چیکنگ کی اور مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، جس پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر 3 مسافر گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا گیا جبکہ موقع پر موجود ڈرائیورز کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی آڑ میں کرایوں میں اوور چارجنگ کسی صورت قابل قبول نہیں، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں سے حکومتی مقرر کردہ کرایوں زیادہ پیسے ہرگز چارج نہ کیے جائیں اور کرایہ ناموں کی فہرستیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں بصورتِ دیگر اڈہ مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔



