دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی لائن پھٹ گئی

ٹھٹھہ(جانوڈاٹ پی کے) کے الیکٹرک کی فنی خرابی کے باعث دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی، پائپ لائن پھٹنے سے شہر قائد کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، متاثرہ پائپ لائن سے کروڑوں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے۔

پائپ لائن سے بہنے والا پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس سے علاقہ زیرآب آگیا، زمینی رابطے منقطع ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن دھابیجی کے سیکنڈ فیز میں پیش آیا، پانی کے بیک پریشر کے باعث دو پائپ لائنیں متاثر ہوئی ہیں، زنگ آلودہ پائپ لائنوں کا بار بار پھٹنا معمول بن گیا ہے، پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی معطل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button