آسمانی بجلی کی تباہی: قمبر شہدادکوٹ میں 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبر شہدادکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 مختلف واقعات میں 2 بچے جاں بحق اور ایک بچی اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں،
تحصیل میروخان کے گاؤں سیرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 سالہ ریحان چانڈیو جاں بحق ہوا ہے، دوسرا واقعہ تحصیل قمبر کے گاؤں لکھمیر میں پیش آیا ہے جہاں آسمانی بجلی گرنے سے 13 سالہ عزرا جاں بحق ہوئی، جبکہ آسمانی بجلی گرنے کا تیسرا واقعہ گاؤں قائم خان چانڈیو میں پیش آیا ہے جہاں گھر میں موجود 25 سالہ فرزانہ، 10 سالہ تہمینہ اور حنا زخمی ہوئی. ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قمبر منتقل کردیا گیا ہے.



