بدین کے گاؤں گل محمد تھیبو میں معصوم بچوں کا سرکاری اسکول کے قیام کیلئے احتجاجی مظاہرہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)کڈھن کے قریب گاؤں گل محمد تھیبو میں سرکاری اسکول نہ ہونے کے باعث ایک سو سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہونے لگی گاؤں والوں اور معصوم بچوں نے سرکاری اسکول کے قیام اور اساتذہ کی تعیناتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق بدین تعلقہ کے شہر کڈھن کے قریب واقع گاؤں گل محمد تھیبو میں سرکاری اسکول نہ ہونے کے باعث ایک سو سے زائد طلبہ و طالبات کو گاؤں والے اپنی مدد آپ کے تحت اور تھیبا اتحاد کی جانب سے قائم کیے گئے خیراتی اسکول میں تعلیم دلا رہے ہیں گاؤں کے رہائشی گلزار احمد تھیبو، علی اکبر تھیبو، محمد علی تھیبو، محمد امین تھیبو، نثار تھیبو، رزاق، گلشیر، اسماعیل شورو، نواز نوتیار، غلام رسول تھیبو اور دیگر نے محکمہ تعلیم کے وزیر سید سردار شاہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سرکاری اسکول قائم کیا جائے تاکہ معصوم بچوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچ سکے۔ بصورت دیگر ہم مجبوراً پولیو مہم کے بائیکاٹ سمیت ڈی سی آفس بدین کے سامنے دھرنا دیں گے۔



