بدین،لواری اورکڈھن میں عطائیوں کیخلاف آپریشن،6غیر قانونی کلینکس سیل

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ریجنل آفس کی اینٹی کوئکری ٹیم نے ضلع بدین کے علاقوں لواری شریف اور کڈھن میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے6غیر قانونی کلینکس کو سیل کر دیا، جبکہ کچھ عطائی ڈاکٹر موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے کارروائی کے دوران قادر گاڈہی، خدابخش جونیجو، امداد میمن، نور احمد کمبھار اور کریم قاسم نوتیار کے کلینکس کو بروقت سیل کیا گیا۔ یہ اقدام صحت کے شعبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے یہ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس سومرو کی نگرانی میں انجام دی گئی، جنہوں نے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرواتے ہوئے عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ بغیر رجسٹریشن اور غیر قانونی ڈاکٹروں سے علاج کروانے سے گریز کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button