چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد یوسف کا گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ سٹی میں میٹرک کے سالانہ امتحانی سنٹر کا دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد یوسف کا گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ سٹی میں میٹرک کے سالانہ امتحانی سنٹر کا دورہ، انہوں نے امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی مرکز میں طالبعلموں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی انتظامات اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف نے امتحانی ہالز میں سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور عملہ کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران مکمل نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ طلباء کو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے امتحانات دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شفاف اور میرٹ پر مبنی امتحانی نظام انتہائی ضروری ہے، اس موقع پر سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن نے متعلقہ عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ امتحانات کے اختتام تک یہی معیار برقرار رکھا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button