کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ، انہوں نے پنجاب سٹیز پروگرام اور پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت بارے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاویدسمیت متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی، ایم ڈی واسا عبدالوحید اور میونسپل کمیٹی حکام نے پی سی پی اور پی ڈی پی منصوبوں پر بریفنگ دی اور متعلقہ افسران نے اوکاڑہ میڈیکل کالج اور نئی غلہ منڈی کے منصوبوں بارے آگاہ کیا، اس موقع پر ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے سیوریج مسائل کے حل کے سلسلہ میں زونز میں جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، کمشنر نے مفاد عامہ کے لیے پی سی پی اور پی ڈی پی کے سیوریج کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ پی سی پی اور پی ڈی پی کے منصوبے عوامی سہولیات کے آئینہ دار ہیں۔ جدید سیوریج سسٹم کی تنصیب سے شہر میں گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔ دیگر منصوبوں سے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری سے عوام کا معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میڈیکل کالج کا قیام اوکاڑا کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور منصوبے سے باصلاحیت نوجوان طالب علموں کے لیے کامیابی کے راستے کھلیں گے۔ اوکاڑہ میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے جاری شدہ فنڈز کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جائے۔ کمشنر ساہیوال نے کہا کہ نئی اور وسیع غلہ منڈی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منصوبے سے زرعی اجناس کی فروخت کے لیے بہتر پلیٹ فارم سے کاروباری حجم میں اضافہ ہوگا۔ نئی غلہ منڈی کی تعمیر کے لیے حتمی پلان مرتب کر کے جلد از جلد کام کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button