وزیراعظم سےایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،جنگ بندی کی صورتحال پر غور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم سےایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،جنگ بندی کی صورتحال پر غور۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔قبل ازیں پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔



