یوکرینی صدر قطر پہنچ گئے، دونوں ممالک میں دفاعی معاہدےکے تعاون پر دستخط

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)یوکرین کے صدر زیلنسکی یواے ای کے بعد قطر کے دورے پر پہنچ گئے۔
قطری وزارت دفاع کے مطابق یوکرین اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدے کے تعاون پر دستخط ہوگئے، دفاعی معاہدے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے مقابلے کے لیے ماہرین کا تبادلہ بھی شامل ہے۔
قطری وزارت دفاع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی اوریوکرینی صدرکی ملاقات بھی ہوئی جس میں یوکرین نے قطرکے دفاع کے لیے بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔دونوں رہنماؤں نے فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، ایران کی جارحیت اور خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے آج یو اے ای کا غیراعلانیہ دورہ بھی کیا جس میں دفاعی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
گزشتہ روز زیلنسکی نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیےگئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی ایسے وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں جب جنگ کے باعث خلیجی ریاستوں نے یوکرینی فضائی دفاعی ٹیکنالوجی میں دلچسپی لی ہے۔



