ھالا :عارف حبیب فاؤنڈیشن کے تعاون سے300 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

ھالا(رپورٹ:امجد راجپوت)یونائٹیڈ میمن جماعت کے زیر اہتمام میمن جماعت ھالا میں عارف حبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے ایاز میمن کی سربراہی میں 300غریب اور مستحقین میں رمضان پیکج مفت راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرزا نعیم بیگ ۔سردار ایوب بلوچ ۔ایاز میمن .صحافی امجد راجپوت اور دیگر سماجی رہنماؤں نے شرکت کی
اس موقع پر ایاز میمن نے میڈیا کو بتایا کہ الحمدللہ ہمارا یہ سلسلہ گزشتہ 26 سالوں سے جاری ہے جس میں ہر سال مستحقین میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے 300 غریب اور مستحق خاندانوں میں جو راشن میں تقسیم کیے گئے ہیں اس کا ایک خاندان کا خرچ 6000 روپے بنتا ہے جس میں روز مرہ کے کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں ھالا شہر میں جن خاندانوں میں یہ پیکٹ تقسیم کئے گئے ان کا تعلق ھالا شہر ۔ ھالا پرانا۔خانوٹ۔ بھانوٹ۔ کھنڈواور دیگر آس پاس کے دیہاتوں سے یے اور ایسے سفید پوش لوگوں کے دروازوں تک بھی یہ راشن پہنحایا گیا جو ہماری راشن تقسیم تقریبات میں نہ أسکے



