وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا


بشکیک(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں صدر صادر نور ژاپاروف نے ان کا پرتپاک اور گرمجوشی سے استقبال کیا۔
صدارتی محل آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو ریڈ کارپٹ بچھا کر خوش آمدید کہا گیا، جبکہ پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جبکہ کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔
تقریب کے دوران صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر کو پاکستانی وفد کے ارکان سے متعارف کرایا۔