تہران: سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 2 افراد شہید، متعددزخمی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے ایک بار پھر ایران پر بمباری شروع کردی ، قشم جزیرے اور بندرعباس میں سمیت مختلف شہروں دھماکے ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے ، آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرق میں بھی دھماکے ہوئے، امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ائیرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔

ڈپٹی گورنر  کے مطابق سیرک کے قریب شادی کی تقریب پرامریکی حملے میں میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

امریکی فوج کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button