ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ


تہران(ویب ڈیسک) ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے جوابی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو بڑے پیمانے پر ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اردن نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اردنی فوج کے مطابق 13 بیلسٹک میزائل فضائی حدود میں داخل ہوئے، جن میں سے 10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ 3 میزائل آبادی سے دور مقامات پر جا گرے۔
پاسداران انقلاب نے اردن میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ایرانی فورس نے خبردار کیا کہ امریکا کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا ہوگا۔