موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج، پانی کا تحفظ حکومت کی ریڈ لائن ہے، مصدق ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی وقت گزرنے کے ساتھ ایک سنگین چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اسلام آباد میں زیرِ زمین آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صاف زیرِ زمین پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اس لیے پانی کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے بڑے ڈیمز پانی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، اس لیے ڈیموں کے پانی کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہوگا۔

مصدق ملک نے شہریوں پر زور دیا کہ پانی کے بے دریغ استعمال سے گریز کریں اور آبی ذخائر کو آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بھی عملی اقدامات ضروری ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور دستیاب آبی ذخائر کا مؤثر تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button