اوکاڑہ : پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، زائد کرایہ وصول کرنیوالوں پر بھاری جرمانے

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ کے خلاف ٹیمیں تشکیل، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض  کی زیر نگرانی عیدالفطر کے سلسلہ میں کرایوں میں اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، دوران چیکنگ جی ٹی روڈ پر متعدد گاڑیوں میں کرایوں میں اوور چارجنگ پر ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور کرایوں میں زائد وصولی مسافروں کو واپس کروا دیا گیا، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے کہا ہے کہ کرایوں میں اوورچارجنگ خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی، مسافر کرایہ ناموں کی برخلاف ٹرانسپورٹرز کو ہرگز زائد پیسے ادا نہ کریں، انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button