بدین میں طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین سمیت گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق پیشنگوئی کے مطابق شام سے ہی ہلکی ہوائیں شروع ہو گئی تھی اور ہلکی ہلکی بونداباندی کا سلسلہ شروع تھا اور رات کو اچانک بدین شہر سمیت گردونواح میں تیز طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ہے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 21 مارچ تک جاری رہیگا بارش کے باعث عید کی خریداری سخت متاثر ہو گئی ہے رات کو دیر تک کھلی رہنے والی بازاریں بند ہو گئی ہیں اور بارش کے شروع ہو تے ہیں بدین اور گردونواح میں بجلی بھی معطل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button