اوکاڑہ، شراب فروشی کے الزام میں 2گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے)تھانہ کینٹ پولیس نے شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان عیدالفطر کے موقع پر شراب کی بڑی مقدار سپلائی کی تیاری میں مصروف تھے پولیس نےچالو بھٹی سمیت 38 لیٹر شراب برآمد کر لی ملزم شمعون کے قبضہ سے 18 لیٹر شراب برآمد برآمد کی گئی جب کہ ملزم ریاض چالو بھٹی سمیت گرفتار 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی ملزمان نے عید الفطر کے موقع پر قصبہ 45 تھری آر اور 10 فور ایل کے علاقوں میں شراب سپلائی کا منصوبہ بنایا تھا پولیس تھانہ کینٹ نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ شراب فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔



