بدین،عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات،ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کا بدین شہر کا تفصیلی دورہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات،ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کا بدین شہر کا تفصیلی دورہ، بازاروں اور اہم شاہراہوں کا معائنہ عیدالفطر کے پر امن اور خو شگوار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے بدین شہر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں، مرکزی شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر تعینات پولیس نفری، ناکہ بندیوں اور گشت کے نظام کا باریک بینی سے معائنہ کیا ایس ایس پی بدین نے اپنے دورے کے دوران شاھنواز چوک، شہباز روڈ، شاہی بازار، صرافہ بازار سمیت دیگر مصروف کاروباری مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں دورے کے دوران انہوں نے تاجروں اور بیوپاریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے، جبکہ سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ایس ایس پی بدین کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا بدین پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور رش والے مقامات پر سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے، جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں شہریوں اور تاجر برادری کی جانب سے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا شہریوں نے بدین پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر ڈی ایس پی یو ٹی شفق انور، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر محمد خان سومرو، ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر ریاض حسین سومرو، انچارج ٹاؤن بدین سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ چانڈیو اور انچارج ٹریفک پولیس سب انسپکٹر میر سرفراز ٹالپر بھی ایس ایس پی بدین کے ہمراہ موجود تھے ایس ایس پی بدین نے واضح کیا کہ عیدالفطر کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے

مزید خبریں

Back to top button